Official Web

عمران عباس نے علیزے شاہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکار عمران عباس نے اپنی اور اداکارہ علیزے شاہ کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔چند روز قبل سوشل میڈیا پر عمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ ان خبروں کا آغازاس وقت ہوا جب دونوں نے ڈراما سیریل جو تو چاہے میں کام کیا۔ ڈرامے میں دونوں کی جوڑی کو لوگوں نے خوب پسند کیا۔عمران عباس اور علیزے شاہ نے ڈرامے کے علاوہ آف اسکرین بھی اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں بھارتی فلمجب وی میٹ کا مشہور ڈائیلاگ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔حال ہی میں عمران عباس نے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اور اسی وقت سے عمران اور علیزے شاہ کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے۔ تاہم اداکار عمران عباس نے اب ان خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنی اور علیزے شاہ کی شادی کی تردید کردی ہے
۔عمران عباس نے انسٹاگرام اسٹوری پر چند اسکرین شاٹس شیئرکیے جو کہ ان کی شادی کے حوالے سے چند یوٹیوب ویڈیوزکے تھے۔ ان اسکرین شاٹس کے ساتھ انہوں نے لکھا اس ہفتے یوٹیوب پر چلنے والی بے بنیاد افواہیں۔واضح رہے کہ علیزے شاہ کی جانب سے فی الحال عمران عباس کے ساتھ شادی کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔