Official Web

ایبٹ آبادایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض جاں بحق

ایبٹ آباد (سردارشفیق احمد سی) ایبٹ آبادایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں دو خواتین اور دو مرد شامل جبکہ 5 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں کرونا وارڈ میں مذید 22 مریض زیر علاج ہیں اور اب تک کرونا وائرس کی دونوں لہروں کے دوران ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 140 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جاں بحق ہونے والے والے میں محمد مظفر، محمد رضا، ماہ پری بیگم اور جویریا بی بی شامل ہیں ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے ہزارہ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمدکیا جائے اور وائرس کے پھیلا¶ کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اپنی اور اپنے اردگرد رہنے والوں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے اور ماسک کا استعمال لازمی کریں مذید کہا کہ زیر علاج مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی جا رہی ہے اور ڈاکٹرز متاثرہ مریضوں کا ہر ممکن علاج معالجہ کر رہے ہیں ضلع مانسہرہ میں 26001افرادکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرلیئے گئے – 2329افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق – 2222افرادنے کورونا وائرس کوشکست دے دی – باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع مانسہرہ میں 26001افرادکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئیگئے ھیں – جن میں سے23333افرادکی رپورٹ کلیئرآئی ھے – جبکہ2329 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے – جن میں سے2222افرادنے کورونا وائرس کوشکست دے دی ھے – جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد66ھے – جبکہ338 افراد کی رپورٹ آناباقی ھے – جس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ھے –