Official Web

ایبٹ آباد شہر میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)شہر کے اکثر علاقوں میں میں صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا،کم قطر والی پائپ لائنوں کو اپ گریڈ کرنی،ایم این اے علی خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہی، ایبٹ آباد میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سردی میں معمول بن چکی ہی،گذشتہ سال کی طرح رواں موسم میں بھی صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کا پریشر کم ہونے سے کھانا پکانا بھی مشکل ہو چکا ہے – علاقہ کے مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ زرا سے آسمان پر بادل آنے کے بعد سوئی گیس غائب ہو جاتی ہے ایک تو مہینہ بعد سلیب سسٹم سے بھاری بھرکم بلز نے عوام کی کمر توڑ دی ہے مہنگائی نے بھی عوام کا جینا حرام کردیا ہے اوپر سے ہر سال سردی کے موسم میں سوئی گیس کم پریشر بھی وبال جان بن چکا ہے سخت سردی میں ایندھن کے طور پر استعمال ہونے والی گیس نہ ملنے سے بچوں اور خواتین کو بھی شدید دشواری کا سامنا رہتا ہے رکن قومی اسمبلی علی خان جدون سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے