Official Web

ثانیہ مرزا کا سال 2020 کیسا تھا؟ حال دل بیان کر دیا

دبئی: (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی انڈین ٹینس سٹار اہلیہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال 2020 کو مشکل قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف بھی کردی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلا سال ہمیں بہت سی چیزیں سکھا گیا ہے۔ثانیہ مرزا نے یہ باتیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔ انڈین ٹینس سٹار نے لکھا کہ 2020 نے ہمیں اپنے خاندان، صحت سمیت چھوٹی چھوٹی چیزوں کیلئے شکر گزار ہونا سکھایا۔قومی سٹار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہمیں علم ہوا کہ صرف سادگی سے جینا بھی بہت ہے۔ ہم گزشتہ سال 2020 میں سیکھے کہ خوشیاں کیسے تلاش کی جاتی ہیں، جنھیں ہم بھول چکے تھے۔انڈین ٹینس سٹار نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ہم لوگ یہ بات بھول چکے تھی کہ ہمیں خوشیوں کی کتنی ضرورت ہے۔ تاہم اس موقع پر انہوں نے 2020 کو اپنی زندگی کا سب سے بہترین اور سہانا سال قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے لکھا کہ ماں بننے کے بعد میں نے اپنا خواب پورا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بہت مشکل تھا لیکن اس نے ہمیں مشکل حالات میں خوش رہنے، اس سے لڑنے اور ایک دوسرے سے رابطہ رکھنے کا سکھایا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام لوگوں کو نئے سال 2021 کی مبارکباد دی۔