Official Web

چین ویکسین کے بین الاقوامی تعاون کے لئے کھلا رویہ رکھتا ہے،وزارت خارجہ

چار تاریخ کو چین کی  وزارت خارجہ  کی ترجمان ہوا چھون اینگنے چین کے بین الاقوامی ویکسین تعاون کی حالیہ پیشرفت اور دیگرمتعلقہ امور  کے بارے میں سوالات کا جواب دیا۔

ہوا چھون اینگ  نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ویکسین کے عالمیتعاون کے حوالے سے کھلے پن کا مظاہرہ کیا ہےاور چینی کمپنیوںنے غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ ویکسین کی تحقیق و ترقی اورپیداوار کےکاموں میں فعال طور پر شرکت کی ہے۔ فی الحال ،چین کی جانب سے تیار کردہ  بہت ساری ویکسین بیرون ملکتیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز سے گزر رہی ہیں۔ چین اپنیویکسین تیار ہونے اور استعمال میں لائےجانے کے بعد ، اپنےوعدے کو پورا کرتے ہوئے اس ویکسین کو عوامی استعمال کیمصنوعات  میں شامل کرے گا اور خاص طور پر  ترقی پزیر ممالکمیں ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنائےگا۔

 ہوا چھون اینگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی حکومت ہمیشہویکسین کی سلامتی اور تاثیر  کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔ چینی ویکسینکی تحقیقی و ترقی میں حصہ لینے والی کمپنیاں ہمیشہ قوانین اور قواعد وضوابط کے مطابق اپنے کام کو آگے بڑھاتی ہیں اور یہ کمپنیاںسائنسی قوانین اور  تقاضوں کی سختی سے پیروی کرتی چلی آ رہیہیں۔