Official Web

نیو یارک سٹاک ایکسچینج کی فہرست سےتین چینی کمپنیوں کو ہٹانا منڈی کے اصول و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے

چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے ترجمان نے تین جنوری کو بتایاکہ امریکی انتظامیہ کے ایک حکمنامے کے تحت نیویارک سٹاکایکسچیج نے ۳۱دسمبر کو تین چینی کمپنیوں چائنا ٹیلی کام کارپوریشنلمیٹڈ ، چائنا موبائل لمیٹڈ اور چائنا یونیکوم (ہانگ کانگ) لمیٹڈ   کونیویارک اسٹاک ایکسچینج (این وائی ایس ای) کی فہرست  سےہٹانے کے  عمل کے آغاز کا اعلان کیا جو سیاسی مقاصد کے لیےمتعلقہ کمپنیوں کے اصل حالات اور عالمی سرمایہ کاروں کے جائزحقوق اور مفادات کو نظرانداز کرنے کے مترادف  ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تینوں چینی کمپنیوں کو نیویارک سٹاک ایکسچینجمیں درج ہوئے اور امریکی ڈیپازیٹری رسیدیں جاری کرتے ہوئےتقریبا دو دہائیاں ہوچکی ہیں اور تینوں کمپنیوں نے  امریکی سیکیورٹیزمارکیٹ کے قواعد و ضوابط  کی پابندی کی  ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکی حکومت کے سیاسی مقاصد  کے  تحت جاری کردہ اسانتظامی حکمنامے پر چینی کمپنیوں کو فہرست سے ہٹانا، مارکیٹ کےقواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی  ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ مارکیٹ اور قانون  کی حکمرانیکا احترام کرتے ہوئے عالمی مالیاتی منڈی کے نظم و نسق ،سرمایہکاروں کے قانونی حقوق و مفادات اور عالمی اقتصادی استحکام کے لیے بہتر کام کرے گا۔