Official Web

عقیل خان اور سائرہ محبوب کا سنگلز ٹائٹلز پر قبضہ

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)چھٹی بے نظیر بھٹو شہیدٹینس چیمپیئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل عقیل خان نے اور سائرہ محبوب نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا، جبکہ محمد شعیب بوائز انڈر-18 کے چیمپیئن بن گئے۔چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی سینیٹر روبینہ خالد تھیں، جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر تاج حیدر، پاکستان ٹینس فیڈریشن صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ اور ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان بھی موجود تھے۔اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں چیمپیئن شپ میں مینز سنگلز کے فائنل میں عقیل خان نے مزمل مرتضی کو (3) 6-7، 6-4 اور 1-6 سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کرلیا، ریفری کے فرائض حسنین محمود نے انجام دیئے، لیڈیز سنگلز کا فائنل سارہ محبوب اور اوشنا سہیل کے درمیان کھیلا گیا جس میں سارہ محبوب نے 0-2 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔۔سارہ محبوب نے اوشنا سہیل کے خلاف پہلے سیٹ میں 4-6 سے اور دوسرے سیٹ میں 3-6 سے فتح حاصل کی، بوائز انڈر-18 کے فائنل میں محمد شعیب نے احمدکامل کو 1-6 اور 0-2 سے (ریٹائرڈ ) کر کے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، بوائز اینڈ گرلز انڈر-12 کے فائنل میں حمزہ رومان نے حانیہ منہاس کو 1-2 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

پہلے سیٹ میں حانیہ منہاس نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ حمزہ رومان نیدوسرے اور تیسرے سیٹ میں بالترتیب 1-4 اور 2-4 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-2 سے جیت لیا، مینز ڈبلز کے فائنل میں عقیل خان اور شہزاد خان نے محمد عابد اور وقاص ملک کو 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سنیئر 45 پلس ڈبلز کا فائنل میں محمود خان اور عظیم نے اپنے نام کرلیا، محمود خان اور عظیم نے راشد علی اور کرنل فیصل کو 1-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا، حامد اسرار نے حیدر علی رضوان کو 3-5 اور 3-5 سے شکست دے کر بوائز انڈر-14 کا فائنل اپنے نام کیا۔

گرلز انڈر-14 کے فائنل میں آمنہ علی قیوم نے شیزہ ساجد کو 5-3 ، 2-4 اور 1-4 سے شکست دے دی، بوائز اینڈ گرلز انڈر-10 کے فائنل میں محمد محسن عثمان نے اسماعیل آفتاب کو ہرا دیا