Official Web

ایبٹ آباد گرڈ سٹیشن میں 40 ایم وی ٹرانسفارمر کا افتتاح

ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون نے ایبٹ آباد گرڈ سٹیشن میں 8 کروڑ کی لاگت سے لگنے والے 40 ایم وی ٹرانسفارمر کا افتتاح کردیا. اس ٹرانسفارمر کی تنصیب سے گرمیوں میں بجلی کے کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے گا. اس موقع پر سپیکر مشتاق غنی نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت بے لوث عوامی خدمت و یکساں انصاف پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ عملی طور پر اسکا مظاہرہ بھی کرتی رہتی ہے. صحت انصاف کارڈ سے لیکر شیلٹر ہومز, مفت دسترخوان تک تمام سہولتیں صوبے کے ہر فرد کے لئے ہیں چاہے اسکا تعلق کسی بھی مذہب, فرقے یا سیاسی جماعت سے ہو. حکمرانوں کا کام صرف سرے محل, رائے ونڈ کے محلات کھڑے کرنا نہی بلکہ عوام کو صحت, تعلیم, روزگار فراہم کرنا, ان کو سونے کے لئے چھت فراہم کرنا ہے.انھوں نے مانسھرہ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے ذکر کیا کہ لوگوں نے اس سڑک پر سیاست کی اور منفی پراپیگینڈہ کیا مگر آج جب ہم نے کام شروع کروادیا تو تعریف کوئی بھی نہی کرتا. انھوں نے ذکر کیا کی عنقریب پنج پیر کے مقام پر عجائب گھر بن جائے گا, پارکوں کی حالت بہتر بنا رہے ہیں . 21 کروڑ کی گریویٹی فلو سکیم اور اس طرح کی دیگر سکیمیں جن پر کل لاگت 7 ارب روپے آئے گی, ان پر کام جاری ہے اور بہت جلد ان سکیموں کے ثمرات عوام تک پہنچنگے.