Official Web

چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر میں اہم پیش رفت چین رواں سال موسم بہار میں اپنے خلائی اسٹیشن کا کور ماڈیول لانچ کرے گا۔

چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کے چیف ڈیزائنر چاؤ جین پھنگ کے مطابق ، کور ماڈیول بنیادی طور پر تمام ٹیسٹ مکمل کرچکا ہے ، خلاباز عملے کا انتخاب کیا چکا ہے ، اور مشن کی تربیت جاری ہے۔
چاؤ جین پھنگ نے کہا کہ ہم طویل مدت تک مدار میں چلنے والاچین کا پہلا خلائی اسٹیشن تعمیر کریں گے جو بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے مطابق ہوگا۔چینی خلاباز اس پر بڑے پیمانے پر خلائی سائنسی تحقیق کریں گے۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ سائنسی تحقیق ہمارے خلائی پروگرام کی ترقی میں اہم کردار ادا کرےگا۔