Official Web

ہانگ کانگ قومی ترقی میں بھر پور شرکت کرے گا،ہانگ کانگ کی سکریٹری برائے امور انصاف

تین تاریخ کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی سکریٹری برائے امور انصاف جن زو ہوا کا ایک مضمون میڈیا میں شائع ہوا جس کا عنوان ہے ہانگ کانگ قومی ترقی میں بھر پور انداز میں شرکت کرے گا۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ 2021 قومی اقتصادی اور معاشرتی ترقی کے 14 ویں پنج سالہ منصوبے کا پہلا سال ہے۔ "14 واں پنج سالہ منصوبہ” نہ صرف 2021 سے 2025 تک ملک کی معاشرتی اور معاشی ترقی کا ایک خاکہ ہے ، بلکہ ہانگ کانگ کی آئندہ ترقی کی سمت کا عکاس بھی ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کا محکمہ انصاف قانونی امور اور تنازعات کے حل کی خدمات میں ہانگ کانگ کی ترجیحی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی ترقی میں مدد اور تعاون کرنے کی پوری کوشش کرےگا۔
مضمون میں مزید کہا گیا کہ گوانگ دونگ-ہانگ کانگ ، مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی مرکزی حکومت کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ فروری 2019 میں باضابطہ طور پر اعلان کردہ "گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا ڈویلپمنٹ پلان”نے گریٹر بے ایریا کی تعمیر کے لئے ایک واضح سمت کی نشاندھی کی ہے اور ہانگ کانگ کو ایشیاء پیسیفک خطے میں بین الاقوامی قانونی امور اور تنازعات کے حل کے لئے ایک سروس سینٹر کے طور پر پیش کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔یوں "ایک ملک ، دو نظام” کی بنیادی پالیسی کے تحت ہانگ کانگ کے قانونی نظام کی ترجیحات کی واضح طور پر تائید کی گئی ہے۔