Official Web

صدر شی جن پھنگ کے غربت کے شکار دیہات کے دوروں سے حاصل کی گئی رہنمائی کی تفصیلات پر مبنی کتاب کی اشاعت

تین تاریخ کو پیپلز پبلشنگ ہاؤس نے چین کے ان دیہات میں غربت کے خاتمے کی کوششوں پر مبنی ایک کتاب شائع کی جن کا صدر شی جن پھنگ نے دورہ کیا تھا۔اس کتاب میں 17 تحقیقی رپورٹس اور تین متعلقہ ٹی وی فلموں کے کیو آر کوڈ شامل ہیں۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے پورے ملک میں انتہائی غربت کے شکار چودہ علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران وہ 24 دیہات میں تشریف لے گئے، وہاں انہوں نے غربت کے خاتمے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔جناب شی جن پھنگ کےد وروں کے بعد مذکورہ دیہات میں غربت کے خاتمے کے عمل میں نمایاں پیشرفت حاصل ہوئی ۔اس کتاب میں جو تحقیقی رپورٹس اور ٹی وی فیچر فلمیں شامل ہیں ، ان میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں غربت کے خاتمے کی راہ میں انجام دئیے گئے قابل ذکر کارناموں اور قیمتی تجربات کو پیش کیا گیا ہے۔