Official Web

جنگلا ت کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف قا نوں کے مطابق سخت کاروا ئی کی جائے

ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خا ن محسود نے

ہزارہ ڈویژن کے تما م اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطر ناک ہے لہذٰا اس میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار سرکاری یا نجی ہسپتا لو ں کا ڈیٹا ہے انہوں نے کہا کہ اصل اعداد و شمار کے لئے ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلا ع کے دیہی علا قو ں کا بزریعہ یونین کو نسل سیکریٹری، پٹواری۔ایل ایچ ڈبلیو اورایل ایچ ویز کے زریعے مکمل سروے کیا جا ئے تاکہ یہ جان لیا جا سکے کہ کورونا اور دوسرے امراض سے کتنی اموات ہوئی ہیں اور اسکا مکمل ڈیٹا ایک ہفتہ اندر فراہم کیا جائے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ11جنوری تا 15جنوری کو ہو نے والی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے بچو ں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلا ئے جائیں۔ یہ ہدایات انہو ں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں ہزارہ ڈویژن میں انسداد پولیو مہم، کورونا، ڈینگی اور جنگلا ت کی غیر قا نونی کٹائی کے حوا لے سے منعقدہ اجلاس کی صدا رت کرتے ہوئے جاری کی۔اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کے تما م اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز، ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد،ڈبلیو ایچ او کے نما ئندے، چیف کنزرویٹر فا رسٹ ہزارہ، کنزرویٹر فا رسٹ، ای پی آئی، سیکرٹری ٹو کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر پو لیٹکل،ای پی آئی سٹاف کے علاوہ دوسرے متعلقہ افسران بھی مو جود تھے۔ اجلاس میں پولیو، کورونا وائرس ڈینگی اور جنگلا ت کی غیر قا نونی کٹائی کے حوا لے سے متعلقہ محکمو ں کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ11جنوری سے 15جنوری تک ہزارہ ڈویژن میں شروع ہو نے وا لی انسداد پو لیو مہم میں 906881 پا نچ سا ل تک کی عمر کے بچو ں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے جس کے لئے 4315 پولیو ٹمیں، 119 اڈوں پر سنٹرزاور 391 فکس سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن کو 1357سپروا ئزر مانیٹر کر یں گے۔اجلاس میں کورو نا اورڈینگی کے حوا لے سے بھی کمشنر ہزارہ کو بریفنگ دی گئی۔کمشنرہزارہ ریا ض خا ن محسود نے کہا کہ ہما رے ملک کا موازنہ اگر دیگر ممالک خاص کر یورپ یا انڈیا سے کیا جا ئے تو کورونا کے حوا لے سے اللہ تعالی نے ہم پر خاص رحم و کرم کیا ہے۔اجلاس میں انسداد پو لیو سا بقہ مہم کے اعداد و شما ر پر بھی بحث کی گئی جس پر کمشنر ہزارہ نے ہدا یت کہ اس مہم میں پو لیو قطروں سے انکاری بچو ں کو ہر صو رت کور کیا جا ئے اور جن جن اضلاع میں مس چلڈرن ہیں آئندہ مہم میں ان پر خصوصی تو جہ دی جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ جن جن اضلاع میں ڈی ایچ او،ای پی آئی یا دیگر سٹا ف کا مسئلہ ہے اس کی رپو رٹ دی جا ئے۔انہوں نے کہا کہ جس ضلع کا پولیو ڈیٹا اگر بر وقت نہ ملا اس کا زمہ دار متعلقہ ڈی سی اور ڈی ایچ او ہوگا۔انہو ں نے مزید کہا کہ جہا ں پر بھی کوئی مسئلہ ہو وہاں متعلقہ ڈی سی کو اگاہ کیا جائے۔کمشنر ہزارہ نے کہا کہ ہم نے ہزارہ ڈویژن میں پہلے سے جنگلا ت کی کٹنگ پر دفعہ144 نافذ کر رکھا ہے اگر اس کے باوجود کہی غیر قانونی کٹائی ہو رہی ہے ان کے خلاف قا نوں کے مطابق سخت کاروا ئی عمل میں لائی جائے۔

%d bloggers like this: