Official Web

پی ڈی ایم نے 2020 میں ترقی کا پہیہ روکنے کی پوری کوشش کی، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے 2020 میں ترقی کا پہیہ روکنے کی پوری کوشش کی، عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست ک

یکسر رد کیا، نئے سال میں معیشت نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2021 کا پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگا، انشا اللہ 2021 عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا، پی ڈی ایم کو نئے سال پر انتشار کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے پاکستان کے لئے سوچنا ہوگا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے سال میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفرمزید تیز ہوگا، 2020 میں معیشت کی مضبوطی کی بنیاد رکھی گئی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی، ہمارا عزم درپیش چیلنجز سے زیادہ بلند ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ 2021 پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن ثابت ہوگا، پاکستان کو پر امن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، ہمیں سال 2020 کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہوگا، مشکل حالات سے گزرنے اور ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

%d bloggers like this: