Official Web

پاکستان،بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی اثاثوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے، وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے متعلقہ فہرست فراہم کی جبکہ نئی دہلی میں بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن نمائندے کو فہرست فراہم کی۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق دونوں ملک یکم جنوری کو معاہدے کے تحت فہرستوں کاتبادلہ کرتے ہیں اور یہ سلسلہ 1992 سے جاری ہے۔اس کیعلاوہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 21 مئی دوہزار آٹھ میں ہونے والے معاہدے کے تحت ہوا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک سال میں دو بار یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کے تبادلے کے پابند ہیں