Official Web

عالمی برادری کی طرف سے صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام کی پزیرائی

اکتیس دسمبر 2020 کو ، چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا میڈیا گروپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے سال 2021 کے آغاز پر نئے سال کا پیغام جاری کیا، جس کی اندرون اور بیرون ملک میڈیا اور عالمی برادری نے خوب تعریف کی۔
لاطینی امریکہ کے اہم اخبار ،دی پیرو نے صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ چین وبا کے بعد کے دور میں بین الاقوامی برادری میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ چین بین الاقوامی تنظیموں اور علاقائی یکجہتی کے عمل میں کثیرالجہتی کے اصول کی حمایت کرتا رہےگا۔ مستقبل میں چین کے مزید اقدامات پر پوری عالمی برادری گہری توجہ دے گی۔
اسپین کے چائنا پالیسی آبزرویشن آفس کے ڈائریکٹر حولیو ریوس نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا نے پوری بین الاقوامی صورتحال میں گہری تبدیلیاں کی ہیں ، چین نے وبا کے چیلنج کے مقابلہ میں انتظامیہ کی مؤثر صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ، اور غربت کے خاتمے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔چین-ای یو سرمایہ کاری کے معاہدہ نے کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے لئے سمت کی نشاندھی کی ہے ۔ نئے سال میں لوگ چین کی ترقی پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔
چلی یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے چائنا اسٹڈیز سینٹر کے ڈائریکٹر ، انڈریس بورگز نے کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام نے اتحاد کا جذبہ ظاہر کیا ہے جو آفات کے سامنے انسانوں کے لئے اشد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکہ چین کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہے اور پوری بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے لئے سخت محنت کرنے پر تیار ہے۔