Official Web

اپوزیشن کو ان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے ناک آوأٹ کر دیا

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے ناک آوأٹ کر دیا، 31 دسمبر استعفوں کی ڈیڈ لائن ہی، ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفیٰ دیئے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سال2020عالمی سطح پر مشکل سال رہا – کرونا وباءنے دنیا بھر میں صحت کے نظام اور معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے – انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کورونا چیلنج سے احسن انداز میں نبرد آزما ہوا، صحت اور معیشت دونوں کو اہمیت دی ، سمارٹ لاک ڈاوأن کی کامیاب حکمت عملی کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی اوروزیر اعظم کے جراأت مندانہ فیصلوں سے معاشی بہتری اور ترقی کیلئے درست سمت کا تعین کر دیاہے – وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سال2021 کے پہلے ماہ جنوری میں تبدیلی نئے سال کی ہوگی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگا، ہمارے فیصلوں اور پالیسی کا محور پاکستان کے عوام ہیں – سنیٹر شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ2020 میں اپوزیشن کو ان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے ناک آوأٹ کر دیا، حکومت کو گرانے کیلئے بننے والا اتحاد اپنے مفادات ،سوچ اور بیانئے کی بھینٹ چڑھ گیا، انہوں نے کہا کہ اتنی اخلاقی جراأت ہوتی تو پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد خود ہی پی ڈی ایم کے تحلیل کا اعلان کر دیا جاتا – وفاقی وزیر نے کہا کہ 31 دسمبر استعفوں کی ڈیڈ لائن ہے – ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفیٰ دیئے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں

%d bloggers like this: