Official Web

چین کا این ایچ 5 کی مرمت کیلئے پاکستان سے 100 ملین ڈالرز کا معاہدہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان اور چین کے مابین نیشنل ہائی وے 5 کی مرمت کیلئے 100 ملین ڈالرز گرانٹ معاہدہ طے پا گیا ہے – وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت این ایچ 5 کے 66 کلومیٹر پر مشتمل چار حصوں کی مرمت کی جائے گی، معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور چین کے سفیر نے شرکت کی – وزارت اقتصادی امور کے مطابق منصوبے کے تحت این ایچ 5 کے 66 کلومیٹر پر مشتمل چار حصوں کی مرمت کی جائے گی، جس میں ہالا اور مورو کا حصہ شامل ہی، این ایچ 5 منصوبے کی تکمیل سے شمال جنوب رابطہ بڑھے گا – اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ این ایچ 5 مرمتی منصوبے کیلئے چین کی طرف سیگرانٹ کے شکر گزار ہیں ، چین کی جانب سے انسداد کورونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، سی پیک پاک چین دوستی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے – چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ سماجی و معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رہے گا

%d bloggers like this: