Official Web

مسلم لیگ نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا – ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو 31 جنوری تک ڈیڈ لائن دی (باقی صفحہ7بقیہ نمبر66) ہے تو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے – مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں مریم نواز نے ضمنی الیکشن پر بات کی، پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن کے فیصلے پر قائم رہی تو ن لیگ بھی غور کرے گی – مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور 31 جنوری کے بعد اس معاملے کو زیر غور لائے گی – ذرائع کیمطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان سے ضمنی الیکشن پر بات کی تھی – ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو 31 جنوری تک ڈیڈ لائن دی ہے تو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے – ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہرپارٹی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا خود فیصلہ کری، ضمنی الیکشن کا معاملہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں رکھیں گے – ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں بلاول بھٹو کو قائل کیا جائے گا کہ ابھی سینیٹ الیکشن میں نہ جائیں – انہوں نے کہا کہ کمزور وزیراعظم آتا ہے تو بھارت پاکستان پر وار کرتا ہی، نواز حکومت ہو تو مودی خود چل کر آتا ہی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے میاں صاحب کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا تو دنیا دیکھے گی میاں صاحب کا پاسپورٹ بائیس کروڑ عوام ہی، ضمنی الیکشن و سینٹ الیکشن میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا