Official Web

چینی صدر شی جن پھنگ کا سال نو کے موقع پر خصوصی پیغام

دو  ہزار اکیس کی  آمد پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے چائنا میڈیا گروپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے  مختلف ممالک کے عوام کے لیے سال نو کے موقع پر نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار بیس  ایک غیر معمولی سال تھا۔انہوں نے کہا کہ اچانک  پھوٹنے والی وبا کے سامنے،  ہر ایک فرد عظیم  ہے ۔ انہوں نے وبا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور تمام عام ہیروز کو سلام پیش کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ  وبا کی روک تھام اور کنٹرول ایک طویل اور مشکل کام ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک کو ایک ساتھمل کر وبائی اثرات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ایک مزید خوشحال گھر کی تعمیر کرنی چاہئیے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نے اہم عالمی معیشتوں میں  سب سے پہلے مثبت شرح نمو  کے ہدف کی تکمیل کی ہے ۔ موجودہ معیار کے مطابق دیہی علاقے کے  تقریباً دس کروڑ غریب افراد غربت سے نجات پا چکے ہیں،سائنس و ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ مستقبل میں چین  مزید پختہ عزم سے اصلاحات اورکھلےپن کو وسعت دے گا۔

دو ہزار اکیس چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100ویں سالگرہ ہے۔شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے "عوام کو مرکزی اہمیت دینے” کے گورننس تصور پر ایک بار پھر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ درست اقدار اور اخلاقیات کو دنیا بھر میں مقبولیت ملتی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے مختلف ممالک کی سلامتی   اور  عوام کی خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔