Official Web

چین 2021 میں چھ لاکھ سے زائد فائیو جی بیس اسٹیشن تعمیر کرے گا 

چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شیاو یا چھینگ نے اٹھائیس  تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ 2021 کےدوران ملک بھر میں فائیو   جی نیٹ ورک کی تعمیر اوراطلاق کو منظم انداز میں فروغ دیا جائے گا ، بڑےشہروں میں فائیو جی کوریج کو بڑھایا جائے گا ، مشترکہ تعمیراور اشتراک کو فروغ دیا جائے گا اور  چھ لاکھ سے زائدفائیو جی بیس اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے ۔ قومیصنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی  ورک کانفرنس کےدوران انہوں نے مزید کہا کہ دس  اہم صنعتوں پر توجہمرکوز  کی جائے گی،  بیس  مثالی صنعتی اطلاقی نمونےتشکیل  دیے جائیں گے  اور  فائیو جی کے  صنعتیخصوصی نیٹ ورک  کی آزمائش کی جائے گی ۔