Official Web

دوسرا ٹی ٹونٹی :پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

ُپاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 201 رنز سکور کئے .فخر زمان اور بابر اعظم کی نصف سنچریاں ، نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں‌ 153 رنز پر آئوٹ

آکلینڈ : دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا ہے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز سکور کئے۔ احمد شہزاد اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور آغاز سے ہی کیویز بائولرز کے خلاف جارحانہ سٹروکس کھیل کر ان کے اوسان خطا کر دیئے ۔ قومی ٹیم نے آج کے میچ کیلئے احمد شہزاد کو ٹیم میں بطور اوپنر محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا ۔ فخز زمان اور احمد شہزاد نے گرائونڈ کے چاروں طرف خوبصورت سٹروکس لگا کر پاکستانی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنا دی۔

کیویز بائولرز مسلسل کوشش کے باوجود شروع کے دس اوورز میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ فخر زمان نے شاندار اور دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ففٹی بھی مکمل کی ۔ سرفراز احمد نے 24 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی ۔ حسن علی 6 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی 6 وکٹیں گر چکی ہیں۔

گرینڈ ہوم 10 ،کولن منرو 1،مارٹن گپٹل 26،جی ڈی فلپس 5،کین ولیمسن 0، اور ٹی سی بروس 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر ، رومان رئیس، فہیم اشرف نے ایک ایک جبکہ شاداب خان نے 2 وکٹیں  حاصل کیں ،