Official Web

چین میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیش رفت

تین دسمبر کو چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا  جس میں قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن کے سیکرٹری جنرل زاو زن شین نے بتایا کہ تیرہویں پنج سالہ منصوبے پر عمل درآمد کے دوران انسداد غربت کے تحت غریب علاقوں سے  کل9.6 ملین افراد  کی نقل مکانی کا کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے ، اور  یہ  تمام غریب آبادی  غربت سے چھٹکارا حاصل کر چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق "تیرہویں پنج سالہ منصوبے”  کے دوران ، چینی حکومت نے غربت کے خاتمے کے لئے کل چھ کھرب یوان کی  سرمایہ کاری کی ہے ۔ غریب علاقوں سے نقل مکانی کرنے والی  آبادی کے لئے تقریبا 35،000  نئی رہائشی آبادیاں تعمیر کی گئی ہیں جہاں  بائیس لاکھ ساٹھ ہزار رہائشی مکانات تعمیر کیے گئے  ہیں۔ان آبادیوں میں  6،100 سے زائد پرائمری اور سیکنڈری اسکول اور کنڈرگارٹن ، 12،000 سے زائد اسپتال اور کمیونٹی ہیلتھ سروس مراکز ،معمر افراد  کے لیے 3،400 سے زائد فلاحی مراکز ، ثقافتی سرگرمیوں کے لئے 40،000 سے زائد ثقافتی مراکز قائم کئے گئے ۔ ، یہ تمام 9.6  ملین سے زائد افراد  نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔