Official Web

وزیراعظم کا معذور افراد کے لئے 2 ہزار ماہانہ وظیفے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خصوصی افراد کے لئے 2 ہزار روپے ماہوار وظیفے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، یہ معذور افراد کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے، مخصوص افراد کیلئے نئی حساس کفالت پالیسی سے دو ملین خاندان مستفید ہوں گے۔