Official Web

پاکستان: 5 ماہ کے دوران ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا کی لہری میں مسلسل تیزی آرہی ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مزید 39 افراد بھی انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42904 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3499 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 39افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 8.16 فیصد رہی۔