Official Web

شی جن پھنگ کا املاک حقوق دانش کے تحفظ پر زور

تیس نومبر کو  چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چین میں املاک حقوق دانش کے تحفظ کے حوالے سے ایک اجلاس کاا نعقاد کیا۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ املاک حقوق دانش کے تحفظ کا تعلق قومی حکمرانی کے نظام اور  صلاحیتوں کی بہتری ، اعلی معیاری ترقی ، عوامی خوشحالی ، ملکی کھلے پن کے عمل  اور قومی سلامتی سے ہے۔ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لئے  ہمیں املاک حقوق دانش کے تحفظ کو  بھرپور طور پر مضبوط کرنا چاہیے تاکہ جدید معاشی نظام کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے ، جدت کی قوت کو متحرک کیا جا سکے  اور ایک نیا ترقیاتی نمونہ تشکیل دیا جا سکے۔

شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ املاک حقوق دانش  کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کا فروغ نہایت ضروری ہے۔ ہمیں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر قائم رہنا چاہیے، عالمی تنظیم برائے املاک حقوق دانش  کے فریم ورک کے تحت بین الاقوامی سطح پر دانشورانہ املاک کی گورننس میں بھر پور انداز میں شرکت ہونا چاہیے، دانشورانہ املاک سے متعلق بین الاقوامی تجارت ، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور دیگر بین الاقوامی قوانین و معیارات کو فروغ دینا  چاہیے تاکہ عالمی  دانشورانہ املاک کا  نظام مزید منصفانہ اور معقول سمت میں ترقی کر سکے۔