Official Web

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب سے شکایت لگادی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) سے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کی شکایت لگادی۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات میں چیئرمین نیب کوڈی جی نیب راولپنڈی سے متعلق شکایت کی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کہتے ہیں کہ انہیں چیئرمین نیب بھی نہیں ہٹاسکتے، اگر ڈی جی نیب چیئرمین نیب سے زیادہ طاقتور ہے تو یہ بات افسوس ناک ہے۔

سلیم مانڈوی والا کے مطابق چیئرمین نیب نے ہراساں کرنے والے افسران کیخلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

%d bloggers like this: