Official Web

ترکی میں چین کی تیار کردہ کووڈ۔۱۹ویکسین جلد دستیاب ہو گی ،ترک صدر

روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق  ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ چین میں کووڈ۔۱۹ ویکسین کی دستیابی کی صورت میں ، ترکی دسمبر سے ملک میں شہریوں کے لیے ویکسی نیشن شروع کر سکتا ہے۔ ترک وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ترکی دسمبر میں چین کی کھہ شنگبائیولوجیکل کمپنی سے کووڈ-۱۹  ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیںخریدے گا۔

ترک پارلیمان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ہم روس ، چین ، امریکہ اور دیگر ممالک میں ویکسین کی تیاری کیصورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور  پہلے ہی ویکسین کیفراہمی سے متعلق اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ ماہ ویکسین کا استعمال شروع کر دیا جائے گا۔