Official Web

پاکستان انسداد غربت کے حوالے سے چین کے تجربات سے سیکھ سکتا ہے، پاکستانی اسکالر

رواں سال چین میں غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف پورا کرنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔23 نومبر تک ،  ملک کیتمام غریب کاونٹیوں کو  غربت  زدہ علاقوں کی قومیفہرست سے نکال دیا گیا ہے ،جسے پاکستانی حلقوں میںنمایاں اہمیت دی گئی ہے۔ پاکستانی ماہرین کے خیال میںپاکستان انسداد غربت میں چین کے تجربات سے سیکھ سکتا ہے۔

پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجیمیں سینٹر فار چائنیز اسٹڈیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، ضمیر اعوان نے چینی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ چین نے گزشتہ 40 برسوں میں اصلاحات اور کھلے پن کے ذریعے 800 ملین افراد کو غربت سے نجات دلائی ہے ، یہ دنیا میں ایک غیرمعمولی کارنامہ ہے۔ بالخصوص رواں سال کووڈ-۱۹کیوبائی صورتحال کے باوجود  چینی حکومت نے انسداد غربت کے متعدد فعال اقدامات اپنائے ، جس کی بدولت آج کامیابیاں حاصل کی گئیں ہیں۔

پاکستانی اخبار  "آبزرور” کے ایڈیٹر زبیر قریشی نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے انسداد غربت کے حوالے سے چینکی کامیابیوں کو بھرپور سراہا ہے ۔  وزیر اعظم عمران خان چین کے تجربات سے سیکھنے کے خواہاں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی عوام  خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔