Official Web

چینی صدر شی جن پھنگ کی جو بائیڈن کو امریکہ کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

پچیس نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے جو بائیڈن کو امریکہکا نیا صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کی مثبت  و مستحکم ترقی کا فروغ ناصرف دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے،بلکہ عالمیبرادری کی مشترکہ خواہش بھی ہے۔ شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین عدم تنازعہ ، عدم تصادم اور باہمی احترام کی بنیاد پر  تعاون کو فروغ دیں گی ، اور اختلافات سے نمٹیں  گےتاکہ چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم طور پر مضبوط بنایا جاسکے اور دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ امن و ترقی کے عظیم نصب العین کو فروغ دیا جاسکے۔

اسی دن ، چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے کملہ ہیرسکو امریکہ کی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیشکی۔

%d bloggers like this: