Official Web

صبا قمر کو نظر لگ گئی، بیمارہو کر ہسپتال داخل

لاہور:  اداکارہ صبا قمر کا اپنی بیماری کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں کسی نے گندی والی نظر لگادی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صبا قمر کی جانب سے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے ۔ویڈیو بنانے والی خاتون اداکارہ سے پوچھتی ہیں کہ صبا آپ کو کیا ہوا ہے تو صبا قمر کہتی ہیں کہ کسی نے گندی والی نظر لگا دی ہے ۔

اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیا بیماری لاحق تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ ان کے مداح اور دیگر سوشل میڈیا صارفین میں اس حوالے سے چہ میگوئیاں جاری ہیں ۔

%d bloggers like this: