Official Web

ماسک پہنو، ہیروبنو، عائزہ خان کا مداحوں کوپیغام

لاہور: اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو ماسک پہن کر ہیرو بننے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئرکی جس میں انہوں نے ماسک پہناہوا ہے ا ور انگلیوں سے وکٹری کا نشان بنارکھا ہے ۔عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ ہیر و بننا چاہتے ہیں تو ماسک پہن کر باہر نکلیں اور اپنا اور اپنی فیملی کا بہت خیال رکھیں۔ ماسک پہننا ہی احتیاط ہے ، ایسا کر کے لوگ ہیرو بنیں۔

عائزہ خان کی تصویر اورپیغام کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور تصویر کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگوں نے لائیک کیا اور متعدد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے صورتحال بدتر ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 59 افراد مرض کا شکار ہو کر موت کے منہ میں اتر گئے جبکہ 3009 افراد بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں۔ عائزہ خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کورونا کی موجودہ صورتحال سے کافی پریشان دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے ماسک پہن کر اپنے مداحوں کی حفاظت کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت ماسک پہننے کا مشورہ دیاپضروری سمجھا۔

%d bloggers like this: