Official Web

چین کی انسدا د غربت میں نمایاں کامیابیاں ،عالمی برادری کی بھرپور پزیرائی کا سلسلہ جاری

تیئیس نومبر کو چین کے صوبہ گوئی جو نےغربت زدہ تمام کاونٹیوںسے غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا۔ اس طرح  چین میںقومی فہرست میں شامل تمام 832  کاونٹیوں کو غربت سے نجاتدلا دی گئی ہے۔  زرعی ترقی کے بین الاقوامی فنڈ کے ایشیاءپیسیفک بیورو کے ڈائریکٹر بریٹ نے 24 تاریخ کو چائنا میڈیا گروپکو انٹرویو دیتے ہوئے انسداد غربت میں چین کی کامیابیوں پرمبارک باد پیش کی  ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ گہراتعاون جاری رکھا جائے گا ، چین کے کامیاب تجربات کا بینالاقوامی سطح پر تبادلہ کیا جائے گا  اور دو ہزار تیس کے پائیدارترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو فروغ دیا جائے گا۔

بریٹ کے خیال میں چین کی کامیابی کی تین بنیادی وجوہات ہیں ۔اول ، انسداد غربت کی موئثر پالیسی سازی۔ دوم، ٹیکنالوجی  میںجدت سے استعداد کارمیں بہتری ۔ سوم ، زراعت کو جدید خطوطپر استوار کرنے کے لیے دیہی بنیادی انفراسڑکچر میں سرمایہ کاری۔ بریٹ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس کے پائیدارترقیاتی اہداف کے  جلدحصول میں چین  کی انسددا غربت مہم کاایک نمایاں کردار ہے۔  چین سے غربت کے خاتمے کا تجربہ ایکایسا خزانہ ہے جس کا حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر وسیع پیمانے پرتبادلہ کیا گیا ہے ۔ عالمی فنڈ مستقبل میں چین کے ساتھ تعاون کومضبوط بنائے گا ، اور چین کے ساتھ تعاون کے ایک نئے درجےکا منتظر ہے۔