Official Web

کورونا کے وارتیزی سے جاری: 3 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ، 59 افراد جان کی بازی ہارگئے

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ جب کہ 59 متاثرہ مریض جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار9 افراد کیسز رپورٹ جب کہ مزید 59 اموات سامنے آگئیں۔ جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار803 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار583 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں فعال کیسوں کی تعداد 42 ہزار115 ہے۔ ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار974 ہے۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار033 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار786، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 314 اوراسلام آباد میں 27 ہزار979 اوربلوچستان میں 16 ہزار891 ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

%d bloggers like this: