Official Web

پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کردیے

نیویارک:  پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کو پیش کر دیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی مندوب منیر اکرم نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت سے متعلق پاکستانی ڈوزیئر کی کاپی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پیش کردی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یقین دلایا کہ وہ رپورٹ پر غور کریں گے اور اس کا جائزہ لیں گے۔

مستقل مندوب منیر اکرم نے ڈوزیئر میں دیے گئے مختلف شواہد کی روشنی میں بھارتی دہشتگردی پر سیکرٹری جنرل کو بریف کیا۔ منیر اکرم نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر کھلم کھلا دہشتگردی کی کاروائیاں کر رہا ہے، اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے اور ڈوزئیر کی کاپیاں اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کی کمیٹی میں پیش کی جائیں۔

%d bloggers like this: