Official Web

ترقی غربت کے خاتمے کی کلید ہے

بائیس نومبر کو  ، چینی صدر شی جن پھنگ نے جی 20 رہنماؤں کے پندرہویں اجلاس میں شرکت کی  اور اپنےخطاب میں پائیدار ترقی کے حوالے سے  چینکے تصورات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے  اس بات پرزور دیا  کہ "ترقی انسداد غربت کی کلید  ہے"
تیئس تاریخ کو ، چین کے صوبہ گوئی جو نے اعلان کیا کہ صوبے میں غربت زدہ آخری نو کاؤنٹیوں کو بھی غریبکاؤنٹیوں کی فہرست سے نکال  دیا گیا ہے۔ اس طرح ،چین میں تمام غریب کاونٹیز غربت سے چھٹکارا پا چکیہیں۔
چین کے تجربات اور ٹھوس عمل بنی نوع انسان کیتاریخ میں انسداد غربت کے حوالے سے ایک  عظیممعجزے کے مترادف ہے جس نے دنیا  سے غربت کےخاتمے کے مقصد   کے لئے پختہ اعتماد اور مضبوطیفراہم کی ہے۔
عالمی بینک کے تخمینوں کے مطابق ، 2020 میں عالمیسطح پر انتہائی غربت کی شرح میں پہلی بار اضافے کی توقع ہے۔ ایک مشکل صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے، جناب شی جن پھنگ  نے زور دیا کہ ترقیاتی ایجنڈےکو عالمی میکرو پالیسی کوآرڈینیشن میں زیادہ نمایاں حیثیتدینی چاہیے ۔ انہوں نے  ترقی کو  اولین ترجیح دینے ،جامع اور متوازن پالیسی اپنانے  اور عمدہ بینالاقوامی اقتصادی ماحول تشکیل دینے جیسی اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ ان تجاویز نے دنیا کو درپیش مشکلات اورچیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اعتماد فراہم کیا ہے۔
چین کے جنوبی شہر چھانگ شا میں  لاؤس کے قونصلجنرل بن انڈباد نے حال ہی میں اپنے ایک مضمون میںکہا  کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں غربت کا خاتمہ ایک قابل قدر عظیم کارنامہ ہے ۔ایک  اربچالیس کروڑ  آبادی والا ایک بڑا ترقی پذیر ملک غربت کا مکمل طور پر خاتمہ کر رہا ہے ،یہ انسانیت کی ترقیاتیتاریخ میں ایک معجزہ ہے۔ غربت کے خاتمے میں ترقیپذیر ممالک کی اکثریت کے لئے چین کے تجربات معاون اور سودمند ہیں۔
"مشترکہ ترقی ہی حقیقی ترقی ہے۔ایک ایسا چین جو 10 سال قبل انسداد غربت کے ہدف کی جستجو کر رہا تھا،آج ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ۔چین انسداد غربت کے حوالے سے ترقی پذیر ممالک کیاستعداد کار میں اضافے  اور اشتراکی ترقی سے ایک بہتردنیا کی تعمیر کے لئے کوشاں رہےگا۔