Official Web

ٹک ٹاک مسلسل چھٹی بار سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانیوالی ایپ بن گئی

پ سنکنگ کی معروف چینی ایپ ٹک ٹاک مسلسل چھٹی بار دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی نان گیمنگ ایپ بن گئی۔

امریکا اور بھارت میں پابندیوں کے باوجود بھی چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کی مقبولیت میں اضافہ رک نہ سکا۔

موبائل ایپ کی درجہ بندی کرنے والے کمپنی سینسر ٹاور کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک رواں سال مئی میں دنیا کی سب سے زیا دہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بننے کے بعد اب لگاتار چھٹی مرتبہ بھی دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک ماہ اکتوبر 2020 میں بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی نان گیمنگ ایپ بن گئی ہے۔

—اسکرین گریب 

رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ ٹک ٹاک کو اکتوبر 2020 میں 66 ملین صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا جو اکتوبر 2019 کے مقابلے میں 9.5 فیصد اضافہ ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں اکتوبر 2020 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر واٹس ایپ ہے جسے 57 ملین صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا جب کہ ایپس کی فہرست می تیسرے نمبر پر فیس بک، چوتھے پر انسٹاگرام اور پانچویں نمبر پر ویڈیو کانفرنس کالنگ ایپ زوم ہے۔