سنکیانگ میں مساجد کی اچھی طرح دیکھ بال اور حفاظت کی جاتی ہے۔مذہبی شخصیات

اکہتر سالہ بیکر یعقوب  سنکیانگ کے شہر اورموچی  میں یانگ ہانگ مسجد کی سول ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی  خبروں کہ "سنکیانگ میں مساجد کو شہید کیا گیا ہے” ، کے حوالے سے بیکر یعقوب نے کہا کہ انہوں نے سنکیانگ میں کبھی بھی مساجد  کو شہید کرنے کے بارے میں نہیں سنا ہے.

بیکر یعقب کے مطابق سنکیانگ میں مساجد کی ایک بڑی تعداد 1980 اور 1990 کی دہائی یا اس سے بھی پہلے تعمیر کی گئی تھی ۔ان میں سے بیشتر  چھوٹی اور خستہ حال ہیں ، جن میں آندھی اور بارش کی صورت میں ، معمول کی مذہبی سرگرمیوں کا اہتمام مشکل ہوجاتاہے ، اور زلزلے کی صورت میں بھی شدید خطرہ لاحق ہوتاہے۔

حالیہ برسوں میں مقامی حکومتوں نے  بعض ایسی ہی مساجد کی تعمیر اور توسیع کی ہے۔ بعض ایسی مساجد جو زلزلے سے تحفظ کے تقاضوں اور  متعلقہ ضوابط  کو پورا نہیں کررہی تھیں ، کو دوبارہ تعمیر کیا گیا  ہے، جس سے اس  مسئلے کو بخوبی حل کیا گیا ہے۔