Official Web

14ویں پانچ سالہ منصوبے اور 2035 طویل مدتی ترقیاتی منصوبے کی تجاویز ، عہد حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق

چھبیس سے انتیس اکتوبر تک چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے 14ویں پنج سالہ منصوبے اور 2035 کے طویل مدتی ترقیاتیمنصوبےکی تجاویز کی منظوری دی گئی۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ اطلاعات کے نائب سربراہ وانگ شیاؤ ہوئی نے تیس تاریخ کو اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اجلاس میںمنظورشدہ تجاویز  عہد حاضر میں نئی تبدیلیوں کی بھرپور عکاس ہیں   جو  موجودہ دور کے نئے تقاضوں سےمطابقت رکھتی ہیں ،عوام کی نئی امنگوں پر مبنی ہیں ، یہ نہصرف آئندہ پانچ برسوں بلکہ دیرپا بنیادوں پر چین کیاقتصادی و سماجی ترقی  کا لائحہ عمل بن جائے گا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فنانس دفتر کے نائب سربراہ ہان وین شیو نے کہا کہ 14ویں پانچ سالہمنصوبے کے لیے تجاویز سائنسی اور جمہوری فیصلہسازی کی بہترین عکاس ہیں۔
ہان وین شیو نےکہا کہ عالمگیریت کے نئے دور میں جہاں فاصلے تیزی سے سمٹ رہے ہیں چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی معیشتیں ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات ، عالمی معاشی ڈھانچے اور عالمی معیشت میں کھلے پن کی تکمیل کے لیے لازم ہیں۔اس لئے چین اور امریکہ کی مکمل طور پر معاشی علیحدگی نہ صرف غیر حقیقی ہے بلکہ چین۔ امریکہ سمیت پوری دنیا کے مفاد میں نہیں ہے۔ ایسے ممالک کی تعداد کہیں زیادہ ہے جو معاشی طور پر علیحدگی کی بجائے تعاون کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔