Official Web

انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کو ہرا کر افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کرائسٹ چرچ: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو 202 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ہیگلے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔

افغانستان کے چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں کیں، رحمت اللہ گورباز  69، ابراہیم زردان 68 اور عظمت اللہ عمرزئی 23 گیندوں پر 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ بہیر شاہ 67 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بعدازاں جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 29 ویں اوور میں 107 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

سیمی فائنل میں پیر 29 جنوری کو افغانستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جہاں اس کا مقابلہ منگل 30 جنوری کو بھارت یا بنگلہ دیش سے ہوگا۔