Official Web

کیا امریکی سیاستدان بھی امریکی شہریوں کی طرح وبا کی روک تھام اور اس کو شکست دینے پر غور کریں گے ؟

امریکہ میں کووڈ-۱۹  کے تصدیق شدہ کیسز  کی تعداداب تک 8.8ملین سے زیادہ ہو گئی  ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 220000سے تجاوز کرگئی ہے ۔گزشتہ ہفتے ہی ، مسلسل دو دن تک ،امریکہ میں ایک ہی دن میں 80000سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے۔ چند دن قبل ہی ، معروف امریکی ہدایت کار الیکس  گبنی  اور دیگر افراد  کی معاونت سےانسداد وبا سے متعلق دستاویزی فلم "فلی کنٹرولایبلجاری ہوئی ہے، جس میں کورونا وائرسسے نمٹنے کے حوالے سے  امریکی حکومت کیافراتفری اور یکے بعد دیگرے کی جانی والیغلطیوں کو ایک ایک کر کے سامنے لایا گیا ہے۔فلم میں  رضاکاروں اور مختلف شعبوں سے تعلقرکھنے والے افراد کے انٹرویوز بھی شامل ہیں اورانہوں نےاس بات کی نشاندہی کی کہ تکنیکیغلطیوں کے مقابلے میں ، موجودہ امریکی حکمرانوںکی جانب سے  صورتحال کے جواب میں درستاور بروقت ردِ عمل نہ دینا ہی وبا کی موجودہ بے قابو صورتِ حال کی اصل اور بنیادی وجہ ہے ۔

حال ہی میں نیویارک کے گورنر اینڈریو کوومو  کینئی کتاب "امریکن کرائسسشائع ہوئی ہے جسمیں  انہوں نے مقامی انتظامیہ کے نقطہ نظر سےریاست نیو یارک میں وبا کے پھیلاؤ کاذکر کیا ہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکی وفاقی حکومت  نیویارک میںوبا کی موجودہ صورتِ حال کی ذمہ دار  ہے اور وہاس سے پہلو تہی نہیں کرسکتی ۔ انہوں نےامریکی حکومت کی جانب سے اس تمام صورتِحال کی ذمہ داری چین اور ڈبلیو ایچ او  کے سرڈالنے کے روئیے پر بھی  امریکی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کوئی "چینیوائرسنہیں ہے۔ انہوں نے چین کی کارکردگیاور وبا کے مقابلے میں حاصل کردہ کامیابیوںکے حوالے سے مثبت تبصرہ کرتے ہوئے بحرانکے وقت امریکہ کو وبائی امراض سے بچاؤ کےلیے بڑی تعداد میں انسدادِ وبا کا سامان عطیہ کرنے پر چین کا شکریہ بھی  ادا کیا۔

امریکہ کےقومی ادارہ صحت کے  سابقہ عہدیداربرائٹ نے خبردار کیا کہ امریکہ جدید تاریخ کےسیاہ ترین موسم سرما "میں داخل ہورہا ہے۔