Official Web

چینی صنعتی اداروں کےمنافع کی بحالی

چین کے  قومی محکمہِ شماریات کی جانب سے ستائیس اکتوبر  کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں چین میں بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پندرہ اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا ۔اضافے کی رفتار دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں گیارہ اعشاریہ ایک فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔صنعتی اداروں کا منافع مسلسل بحال ہورہا ہے۔ چین کی ریاستی کونسل کے مرکزِ تحقیق و ترقی  کے میکرو اکنامک ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے محقق جانگ لی چھون  نےبتایا کہ وبائی صورتحال کے چینی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔ تاہم دوسری سہ ماہی سے چینی معیشت مجموعی طور پر بحال ہورہی ہے۔صنعتی اداروں کا منافع بھی اس رجحان سے مطابقت  رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوتھی سہ ماہی میں صنعتی ادارو ں کا منافع مزید بڑھے گا ۔

%d bloggers like this: