Official Web

تیرہویں پنج سالہ منصوبے ” کے دوران چین میں غربت کے خاتمے کے سلسلے میں نمایاں کامیابیاں

رواں سال غربت کے خلاف فتح کا فیصلہ کن سال ہے۔سال دو ہزار بیس میں مرکزی حکومتکے خصوصی فنڈ برائے انسدادِ غربت  کی جانبسے  ایک کھرب چھیالیس ارب دس کروڑ یوان سرمایہ لگایا گیا۔ سال دو ہزار سولہ سے مرکزی حکومت  کی جانب سے مسلسل پانچ سالوں میں غربت کے خاتمے کے لیے سرمایہ کاری میں ہر سال بیس ارب یوان کا اضافہ ہوتا ہے۔اب تک سرمایہ کاری کی کل رقم پانچ کھرب تئیس ارب سے بھی زائد ہے۔غربت کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ فنڈز کی فراہمی کی گئی جس کی بدولت نمایاں تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔

تیرہویں پنج سالہ منصوبے کے آخر تک غربت زدہ  علاقوں میں نقل و حمل، بجلی، تعلیم ، طبی ومواصلاتی سہولیات سمیت مختلف شعبوں میں درپیش مشکلات کو دور کیا گیا۔اور ان علاقوں میں  معاشی و سماجی ترقی کا سفر  تیزی سے آگےکی جانب رواں دواں  ہے۔

اس کے ساتھ ہی تیرہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران چین میں غربت کے خاتمے کا ڈھانچہ مکمل اور مزید بہتر ہورہا ہے۔ انسدادِ غربت کے سلسلہ وار اقدامات سے غربت زدہعلاقوں میں مستحکم آمدن کی امید میں اضافہ کیاہے ۔ 

سال دو ہزار سولہ سے سال دو ہزار انیس تک دیہات میں بسنے والے پانچ کروڑ سے زائد افراد انتہائی غربت کی حد  سے نکل گئے ہیں۔غربت کی شرح دو ہزار سولہ میں چار اعشاریہ پانچ فیصد سے سال دو ہزار انیس تک صفر اعشاریہ چھ فیصد تک کم ہوئی۔مجموعی طور پر علاقائی غربت کو بنیادی طور پر حل کر لیا گیا ہے۔