Official Web

چین کی امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی فروخت کی شدید مخالفت

امریکہ نے چھبیس تاریخ کو چین کے علاقے تائیوان کو مزید دو ارب چالیس کروڑ ڈالرز مالیت کا میزائل سسٹم فروخت  کرنے کی منظوری دی ہے۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ستائیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی فروخت "ایک چین”کے اصول اور چین۔ امریکہ کے مابین طے شدہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔یہ اقدام چین کے داخلی امور میں مداخلت اور چین کے اقتدار اعلی اور سلامتی مفادات کے لیےسنگین طور پر نقصان دہ ہے ۔امریکی فعل سے تائیوان میں علیحدگی پسند قوت کو غلط اشارہ دیا گیا ہے جبکہ چین ۔امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و امان کو  شدید  نقصان پہنچا ہے۔چین اس  اقدام کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے اقتدار اعلی اور سلامتی مفادات کے تحفظ کی خاطر تمام لازمی اور جائز اقدامات اختیار کرے گا۔