Official Web

چین کی آٹھ سو بتیس غریب کاونٹیز میں ای کامرس کی سہولت

سال دو ہزار بیس ملک بھر میں نیٹ ورک کے ذریعے غربت کے خاتمے کا سال ہے ۔ حال ہی میں چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی زو کے صدر مقام گوئی یانگ میں  ڈیجیٹل گاوں  کی ترقی کے حوالے سے کانفرنس منعقد ہوئی۔اطلاعات کے مطابق اب چین کی آٹھ سو بتیس غریب کاونٹیز میں ای- کامرس کی سہولیات دستیاب ہیں۔قومی دیہی آن لائن خوردہ فروخت سال دو ہزار چودہ میں ایک کھرب اسی ارب یوان سے بڑھ کر سال دو ہزار انیس میں سترہ کھرب یوان تک پہنچ گئی۔

 

اس وقت چین کے اٹھانوے فیصد غریب گاوں میں آپٹیکل فائبر دستیاب ہے۔چین کے اٹھانوے اعشاریہ سات فیصد پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات میسر ہیں اور غربت  زدہ کاونٹیز  کے تمام سرکاری  ہسپتالوں میں ٹیلی میڈیسن دستیاب ہے۔