Official Web

یومیہ تین لاکھ نان کی تیاری ،خوشحال زندگی کا سفر

جب بھی آپ سنکیانگ آئیں تو  کھانے میں نان ایک لازمیچیز ہے۔ لیکن سنکیانگ کی جیاشی کاؤنٹی کی نان کلچرل انڈسٹریپارک میں عام نان کے علاوہ  تل والا نان ، دودھیا خستہ نان  ،گلابی نان  اور  مصالحے دار نان سمیت  متعدد  قسم کے نان ملسکتے ہیں۔ صنعتی پارک کے سربراہ ما جون نے کہا: "ہمارے پاس 126 قسم کے نان دستیاب ہیں جبکہ تندوروں کی تعداد 402 ہے ،جن سے یومیہ تقریباً  تین لاکھ نان تیار کیے جاتے ہیں۔ کاؤنٹی میں نان کی کھپت یومیہ دو لاکھ  ہے  جبکہ چین کے صوبہ گوانگڈونگ اور شان سی میں  40،000  اورای کامرس کے ذریعے آنلائن  30،000 سے 50،000 نان فروخت کیے جاتے ہیں۔

نان کلچرل انڈسٹریل پارک ایک صنعتی پارک ہے۔ "نان انڈسٹری +پیشہ ورانہ  تربیت + غربت کا خاتمہ اور روزگار +  سیاحت کی ترقیکے ترقیاتی ماڈل کے مطابق ، نان صنعت کے فروغ  اور سیاحت کی ترقی سے روزگار کے مزید مواقعوں کو وسعت ملے گی ، اور لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔

یہاں کام کرنے والے ملازمین کو حکومت کی جانب سےتربیت کے لئے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے ، اور ملازمت کے بعد ان  کی رہائش کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے۔ ما جون نے کہا: "صنعتی پارک میں 1،200 ملازمین میں سے 696 کا تعلق غریب گھرانوں سے تھا ۔اب یہ لوگ غربت سے نجات پا چکے ہیں  اوراُن کی فی کس اجرت 3500 یوآن تک پہنچ چکی ہے۔یہ امر قابلذکر ہے کہ صنعتی پارک کے ملازمین  کام کے مقررہ اوقات میںیومیہ 6-7 گھنٹے کام کرتے ہیں  ، جس کے بعد اُن کے پاس کھیتوں میں کام کرنے کے لیے کافی وقت بچ جاتا ہے۔

 

%d bloggers like this: