Official Web

سنکیانگ کے آلہ شان کھہ پورٹ سے بیالیس ملین سے زائد سرحد پار ای کامرس پارسلز کی ترسیل

رواں سال چھبیس اکتوبر تک سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے آلہ شان کھہ پورٹ سے چار کروڑ تیئیس لاکھ سے زائد سرحد پارای کامرس پارسلز کی ترسیل کی گئی ہے جبکہ اشیاء کی مجموعیمالیت ایک ارب یوآن سے زائد ہے۔

آلہ شان کھہ پورٹ پر ریزرویشن یا بکنگ کے ذریعے کسٹم کلیئرنس نظام چوبیس گھنٹے فعال ہے۔"سرحد پار روڈ۔ریلوے مشترکہ ٹرانسپورٹ نظام” کے تحت  چائنیز مین لینڈ سےبھیجی  جانے والی اشیاء پندرہ روز  کے اندر یورپ تک پہنچائی جاسکتی ہیں۔ اس وقت علی بابا،امیزون،ای بے سمیت اہم ایکامرس پلیٹ فارمز  اس نظام کے ذریعے اشیاء کی ترسیل کرتےہیں۔