Official Web

ٹیسلا کی چین میں تیارکردہ الیکٹرک گاڑیاں یورپ برآمد کی جائیں گی

 

حالیہ دنوں معروف گاڑی ساز ادارے ٹیسلا نے اعلان کیاکہ شنگھائی میں تیار کردہ ماڈل تھری الیکٹرک گاڑیاں یورپ کو برآمدکی جائیں گی۔پہلی کھیپ فرانس اور جرمنی سمیت دیگر یورپیممالک تک پہنچائی جائے گی۔تجزیہ نگاروں کے خیال میں چینی ساختہ ٹیسلا گاڑیوں کی برآمد  چین کی مضبوط مسابقت کے مظہرسمیت عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام میں چین کے اہمکردار کی عکاسی ہے۔

یاد رہے کہ ٹیسلا کمپنی کے کیلی فورنیا اور شنگھائی میں دو کارخانے ہیں۔وبا کے باعث رواں سال کے آغاز میں امریکہ میںادارے کی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں جب کہ شنگھائی میںمختلف فریقوں کی مدد سے پیداوار اور فروخت کا سلسلہ تیزی سے بحال ہو چکا ہے۔ شنگھائی کارخانے میں مینوفیکچرنگ اور آپریشنز کے ڈائریکٹر سونگ گانگ نے کہا کہ ٹیسلا چین میں سرمایے کو وسعت دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ چین میں غیرملکی سرمایہ کاری اور غیرملکی تجارت کے استحکام میں مثبت خدمات سرانجام دی جا سکیں۔

وزارت تجارت کے تحت انٹرنیشنل مارکیٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے نائب سربراہ بائی مینگ نے کہا کہ ٹیسلا جیسی غیرملکی کمپنیاں چینی منڈی اور چین میں پیداواری صلاحیت کو اہمیت دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی موٹر گاڑیوں کی صنعت کے استحکام کے لیے چین اہم کردار ادا کر رہا ہے۔چین کی اقتصادی ترقی دوسرے ممالک کے لیے  بھی اعتماد کا باعث ہو سکتی ہے۔

%d bloggers like this: