Official Web

چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی نمائش کی تیاریاں زور و شور سے جاری

چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی نمائش  نومبر کے اوائل میں شنگھائی میں منعقد ہو گی ۔  25 اکتوبر  کو چائنا  جنرلایڈمنسٹریشن آف کسٹمز  کی جانب سے دیئے گئے بیان میں بتایا گیاہے کہ تاحال ایکسپو  کے لیے 8.7 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی اشیا  کسٹمز کے ذریعے  چین میں آ چکی ہیں ۔ 

چائنا  جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز  کے متعلقہ اہل کار کا کہنا ہے کہ اس  نمائش میں بہتری اور اس کے  کامیاب انعقاد کے لیے کسٹم کلیئرنس  کے اختیار کردہ  سابقہ اقدامات کی بنیاد پرموجودہ نمائش کے منتظمین اور نمائش کنندگان کی ضروریات کے مطابق حالیہ  اقدامات کو  مزید بہتر بنایا گیا ہے  اور سرحد پار سے ای کامرس کاروبار کے حوالے سے زیادہ مدد فراہم کی جائے گی ۔ 

اطلاعات کے مطابق  تیسری بین الاقوامی درآمدی نمائش میںنمائشی ہالز کا رقبہ پچھلی مرتبہ سے زیادہ ہے اور ان ہالز کی ترتیببھی پہلے سے زیادہ بہتر ہے ۔