Official Web

پرچی کی کامیابی نے نیا حوصلہ دیا :حریم فاروق

اداکارہ ، پروڈیوسر اور ماڈل حریم فاروق نے کہا ہے کہ پرچی کی کامیابی نے نیا حوصلہ دے دیا ہے ۔ فلم جانان کے بعد پرچی میرے لئے چیلنج بن چکی تھی۔ملکی فلموں کی بیرون ممالک کی فلموں کے مقابلے پر شاندار کامیابی نے جدید سینما گھروں کو بھی نئی زندگی دے دی ہے ۔

کر اچی : انہوں نے نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ماڈلنگ کے شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو ملک بھر کے شہروں و دیہی علاقوں سے تلاش کرکے تربیت دینے کے فیصلہ سے نئے فنکار سامنے آرہے ہیں ۔ فلم پرچی میں صوبہ پختونخوا اور اسلام آباد میں رہنے والے فنکار وں نے کام کیا ہے جو خاصا پسند کیا جارہا ہے ۔ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان کو تلاش کرکے تربیت دینے کی اشد ضرورت ہے ۔جس کے لئے ہماری ٹیم کام کررہی ہے ۔

%d bloggers like this: