Official Web

پارلیمنٹ حملہ کیس: عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، 29 اکتوبر کو سنایا جائیگا

اسلام آباد:  انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بریت کی درخواست کے ساتھ تحریری دلائل عدالت میں جمع کرا دیئے گئے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ کسی گواہ نے عمران خان کے مقدمے میں ملوث ہونے کا بیان نہیں دیا، عمران خان کے خلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کا کوئی ثبوت نہیں، عمران خان کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو بری کیا جائے۔